کپاس نرخو ں میں اچانک اضافہ

  کپاس نرخو ں میں اچانک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر)کاشتکاروں کے گھروں سے کپاس فروخت ہوتے ہی نرخوں میں اضافہ، نرخ دس ہزار فی من تک پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق جب تک کپاس کی فصل گھروں میں پڑی تھی تو اس کے نرخ کم (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

تھے۔ اور کاشتکاروں نے مجبورا بیوپاریوں اور کاٹن فیکٹریوں کو آٹھ ہزار روپے فی من تک فروخت کردی۔ تاہم جیسے ہی کسانوں سے کپاس فروخت ہو ئی تو اس کے نرخوں میں اضافہ شروع ہوگیا۔ اور اب اسی کپاس کے نرخ دس ہزار روپے فی من تک پہنچ گئے ہیں۔ اور روئی کے نرخ بیس ہزار فی من ہوگئے ہیں۔ جس سے کاٹن فیکٹری مالکان کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہورہاہے۔ تاہم کسانوں کو اوسط پیدا وار کم ہونے اور نرخ بھی کم ملنے سے کپاس کی فصل میں سراسر نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔