سرکاری ہسپتالوں میں مریض لاوارث، ادویات نہ ریلیف

  سرکاری ہسپتالوں میں مریض لاوارث، ادویات نہ ریلیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان)غریبوں سے علاج کی سہولیات بھی چھین لی گئی ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے غریب مریضوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے پہلے لوگ ایک وقت کی روٹی کی خاطر جتن کاٹ رہے تھے مگر ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں اور نئی قیمتوں کا سن کر لوگ(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 پریشان ہو گئے عام نزلہ زکام کی دوا بھی سینکڑوں روپے سے کام میں دستیاب نہیں ہوتی ہسپتالوں میں بھی ادویات اکثر نہیں ملتی کچھ طبقات تو پہلے ہی اتنی مہنگی دوائی نہیں خرید پاتے تھے اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ پہلے غریبوں کو ایک وقت کی روٹی کے لیے نہ جانے کتنے جتن کرنا پڑتے تھے کہ رہی سہی کسر ادویات کی قیمتیں بڑھا کر پوری کر دی گئیں ہیں اب تو غریبوں کی پہنچ سے علاج بھی باہر ہو چکا ہے جون ہی حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتی ہے ساتھ ہی میڈیکل سٹوروں پر نئی قیمتیں لاگو ہو چکی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے غریب بیچارے اپنا سامنہ لیے بغیر ادویات خریدے سٹوروں سے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں غریب طبقات میں اس تمام صورتحال کے پیش نظر خاصی تشویش پائی جاتی ہے سیاسی سماجی وشہری حلقوں کی سرکردہ شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے کر غریبوں کو ریلیف دے ورنہ یہ اقدامات غریبوں سے علاج کی سہولیات چھیننے کے مترادف ہیں۔