الگ صوبے کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا، رانا محمود الحسن

  الگ صوبے کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا، رانا محمود الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر) اسلام آباد میں بہت جلد آل پارٹیز صوبہ سرائیکستان کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ ایوانوں میں صوبے کی آواز بلند کرتا رہوں گا، چاہے اس کیلئے جتنی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر رانا محمود الحسن، سرائیکی رہنما خواجہ غلام فرید کوریجہ، مہر مظہر کات، ظہور دھریجہ، رانا محمد فراز نون و دیگر نے سرائیکستان نوجوان تحریک کی طرف سے ملتان کے تاریخی امن مشاعرہ میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیر اعلی کے سابق مشیر راؤ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

انیس، (ن) لیگ کے رہنما ملک انور علی، طارق امیر عباسی، شیخ ہاشم رشید، مرکزی صدر امن اتحاد مہر ظفر اقبال، مہر ارشد ہراج، وسیم عباس جوئیہ، سرائیکی رہنما ملک جاوید چنڑ، سردار نعیم خان ڈاہا، شریف خان لاشاری، ڈاکٹر راشدہ فرحان بھٹہ، رافیہ ملک، حانیہ خان، شعیب نواز خان بلوچ و دیگر نے تقریب سے خطاب کیا اور اس موقع پر قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔ رانا محمود الحسن نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وسیب کے لوگوں کو روزگار حاصل نہیں۔ ڈی سی، کمشنر، ایس پی اور ججز سمیت تمام عہدے باہر کے لوگوں کو حاصل ہیں۔ وسیب کے لوگوں کو اس کا حق دینا ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک انور علی نے کہا کہ سرائیکی صوبہ مسلم لیگ (ن) بنائے گی۔ تحریک انصاف نے صوبے کے نام پر دھوکہ کیا وہ وقت دور نہیں جب اسمبلی میں صوبے کا بل (ن) لیگ پیش کرے گی۔