رحیم یارخان، دو ٹرالرز میں تصادم 40سالہ ڈرائیور شدید زخمی
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)قومی شاہراہ پر ذائقہ ہوٹل کے قریب ایک ٹرالر جوکہ یو ٹرن کی جانب آرہا تھا کہ دھند کے باعث کراچی کی طرف جانیوالا ٹرالر بے قابو ہوکر دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرالر ڈرائیور فیصل آباد کا رہائشی 40 سالہ کلیم اختر شدید ز(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
خمی ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر سے نکال کر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس نے حادثہ بارے تحقیقات شروع کردی۔