بی آئی ایس پی سنٹرز پر لوٹ مار،آپریشن، گرفتاریاں
اوچشریف (خبر نگار) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی کے لئے تعلیمی اداروں میں سنٹرز بنارکھے ہیں، جہاں مستحق خواتین کو رقوم کی دی جارہی ہے ۔ اوچ شریف کے موضع اوچ گیلانی میں ڈیرہ پر ڈیوائس ایجنٹ خواتین کے شناختی کارڈ اکٹھے کرکے فی کس دو ہزار روپے سے پانچ ہزار روپے تک وصول کررہے تھے۔ عوام نے مشتعل ہوکر پولیس کو 15 پر کال کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوٹلہ سلطان کے رہائشی ایجنٹوں اصغر اور ساجد(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
کو حراست میں لے لیا، اس موقع پر متاثرہ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ دو ہزار روپے فی کس وصول کرکے بی آئی ایس پی کی قسط چلت کررہے تھے اور کئی خواتین سے 5 ہزار روپے بھی وصول کئے۔ نا دینے کی صورت میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیتے رہے۔ متاثرہ خواتین نے رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو تھانہ اوچ شریف منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے، دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیر حراست ڈیوائس ایجنٹس کو اسحاق بی او ڈی مجاہد نے ڈیوائس دی ہے اور اس طرح کے کئی ایجنٹ چھوڑ رکھے اور ان سے حصہ وصول کرتے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے ڈیوائس ایجنٹس سے بھی حصہ وصول کرتے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں جوکہ غریب گھر سے تعلق رکھنے والے افراد اب کروڑوں میں کھیل رہے ہیں، شہریوں نے ایف آئی اے اور نیب حکام سے ان کے خلاف تحقیقات کرکے غریب عوام کے لوٹے گئے پیسے برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔