لاہور(آئی این پی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا، جس میں پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم شامل ہیں۔
چیمپیئنزٹرافی سے قبل چیمپئن ٹیم کی سفید جیکٹ کی رونمائی کی گئی،ویڈیو میں وسیم اکرم کو سفید بلیزر کی اہمیت بتاتے ہوئے دکھایا گیا،وسیم اکرم نیکہاچیمپئنز ٹرافی بہترین میں سے بہترین کی نمائندگی کرتی ہے،سفید جیکٹ عظمت کی علامت ہے۔وسیم اکرم نے مزید کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی میلہ انیس فروری سے سجے گا،افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔