لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔مریم نواز کو چاہیے کہ وہ اپنے والد یا چچا کو کہیں کہ مذاکرات بند کروا دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم تو جیلوں میں پڑے ہیں، مزید کچھ عرصہ گزار لیں گے، مذاکرات پاکستان کے مفاد میں ہیں، ان کو جاری رہنا چاہیے۔
"جیو نیوز " کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، مگر جیل حکام نے جانے نہیں دیا، یہ یوسف رضا گیلانی کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 ماہ سے قید سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔