ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے سالانہ چھ ارب روپے کا نقصان

ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے سالانہ چھ ارب روپے کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم کی حوصلہ شکنی اورمعیشت کو ہونے والے نقصانات میں نمایاں کمی ہوگی۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے معیشت کو سالانہ پانچ سے چھ ارب روپے نقصان کا سامنا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں اسمگل شدہ پیٹرول اورڈیزل کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ مقامی پیٹرول کے مقابلے کم قیمت ہونے کے باعث گزشتہ چند سال میں ایرانی پیٹرول کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ اوربلوچستان ایرانی پیٹرول کے مرکزی بازار ہیں تاہم گذشتہ دو سال میں اسمگل شدہ پیٹرولیم منصوعات کی ترسیل پنجاب اور خیبر پختون خواہ تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے اسمگل شدہ پیٹرول کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

مزید :

کامرس -