صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل

صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل
صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدارتی انتخابات کیلئے نامزدگی فارم کی پرنٹنگ مکمل ہوگئی ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی شرائط کے مطابق صدارتی امیدوارکا پاکستانی ووٹر ہونالازم ہے ، تجویز اور تائیدکنندہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ فارم دوصفحات پر مشتمل ہے اور تجویزو تائید کنندہ کا سینٹ یا قومی اسمبلی کا رکن ہونا لازم ہے ۔ صدارتی انتخابات کیلئے پانچ سو نامزدگی فارم کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ سکرونٹی چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے ۔ترجمان کے مطابق صدارتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان 9اگست سے پہلے کردیاجائے گاجبکہ عہدے کی مدت آٹھ ستمبر کی رات گیارہ بجے ختم ہوجائے گی ۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -