رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، اسلحہ کی تین بوریاں برآمد

رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، اسلحہ کی تین بوریاں برآمد
رینجرز کا سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ ، اسلحہ کی تین بوریاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے دفتر سے اسلحہ کی تین بوریاں برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے مبینہ ٹاﺅن میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران اس دفتر سے اسلحہ کی تین بوریاں برآمد کی گئی ہیں جن میں ایل ایم جی ، ٹرپل 2 ، کلاشنکوف ، 7 ایم ایم رائفل ، رپیٹر اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

کراچی -