جوڈیشل کمیشن جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی فیصلہ کرے گا،سعدیہ سہیل

جوڈیشل کمیشن جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی فیصلہ کرے گا،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے بننے والا جوڈیشل کمیشن جمہوریت اور عوام کیلئے تاریخی فیصلہ کرے گا موجودہ پاکستان احتساب کا متقاضی ہے جب تک کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں ہوتا تبدیلی ممکن نہیں ۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ آ چکی ہے حکمران جماعت ترقیاتی فنڈز جاری کر کے پری پول رکنگ کی جتنی مرضی کوشش کر لے شکست مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکی ہے



، حکمرانوں کے ان منفی رویوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے عوام بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ظالم حکمرانوں سے بدلہ لیں گی۔