ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی لاہور پہنچ گئے

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)سر براہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی عرب امارات کے ایک ماہ کے دورے کے بعد آج لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے اس دورے کے دوران نماز تراویح میں 33ویں بار قرآن مجید سنایا اور رمضان المبارک میں 22ویں مرتبہ فہم دین کورس مکمل کروایا۔ انہوں نے ابوذہبی، شارجہ ، عجمان میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے اُمت مسلمہ اور بلاد اسلامیہ کو دہشت گردی سے نجات دلوانے کیلئے اسلامی تعلیمات کے حقیقی خدو خال اُجاگر کرنے پر زور دیا۔