عید کے موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

عید کے موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار خصوصی)عید کے موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے متعدد افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں ۔ڈیوٹیاں باد شاہی مسجد،داتا درباراور محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول دیگر مساجد او ر درباروں پر لگائی گئی ہیں جس کیمطابق محکمہ اوقاف کے متعدد افسران عید کے دن چھٹی نہیں منا سکیں گے۔ذرائع کیمطابق محکمہ اوقاف و مذہبی کے متعدد افسروں کی عید کے موقع پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور وہ افسران عید کے موقع ہر چھٹی کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کیطر ف سے دی گئی اسائنمنٹ پر کام کریں گے جبکہ عید کے موقع پر دفتری امور پر کام نہیں کیا جائے گا اور افسران دیگر عملے کے ہمراہ مختلف مساجد اور درباروں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ۔متعدد افسروں کی باد شاہی مسجد،داتا دربار،بی بی پاکدامن اور محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر کنٹرول دیگر درباروں اور مساجد میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔