نائب امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں وفد کاسعود الفیصل کی وفات پر تعزیت کا اظہار

نائب امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں وفد کاسعود الفیصل کی وفات پر تعزیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے ایک وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی قیادت میں سعودی سفارشات خانے جا کر سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ سعود الفیصل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان اور سیکرٹری اطلاعات سجاد عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں محمد اسلم مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں کہا کہ مرحوم اپنی ذاتی اور حکومتی زندگی میں اپنے والد شاہ فیصل کی عملی تصویر تھے،سعود الفیصل پاکستان کے گہرے اور سچے دوست تھے انھوں نے ہر مشکل میں پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا ان کی وفات سے پاکستان ایک قابل اعتماد دوست اوردنیا ایک عظیم مسلمان رہنماء سے محروم ہوگئی ہے۔میاں محمد اسلم نے اپنے پیغام میں کہا مرحوم پوری زندگی سعودی عوام کی خدمت اور اپنے ملک کی عزت وقار ،ترقی اور خوشحالی کے لیے متحرک رہے۔انھوں نے دیا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔