آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کا 5اگست کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز گروپ کا 5اگست کی ہڑتال سے لاتعلقی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اجمل بلوچ اور جنرل سیکرٹری نعیم میر نے (خالد پرویز گروپ) کی جانب سے 5اگست کو دی جانے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پر ست تاجر رہنماء تاجر برادری کو تقسیم کر نے کی سازش نہ رچائے ۔جس سے تاجر کمزور ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے 24جولائی کو لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران کا ملکی سطح پر اجلاس پہلے ہی طلب کر رکھا ہے جس میں تما م تاجر تنظیمو ں اور نمائندوں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انھوں نے کہا کہ خالد پرویز تاجروں کو تقسیم کر نے کی سازش نہ کر یں۔7جو لائی کو بھی ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی جس سے تاجر برادری کی جگ ہسائی ہوئی خالد پرویز سستی شہرت حاصل کر نے کے لیے تاجروں کا نقصان نہ کر یں انھو ں نے کہا کہ تاجروں کی طاقت کو بھرپور انداز میں پیش کر نے اور ملکی معیشت کو مظبو ط بنانے کے لیے باہمی مشاورت کو فروغ دیا جائے تاکہ مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔