نشے کی ادویات تیار کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

نشے کی ادویات تیار کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )چیئرمین ڈرگ کورٹ نے نشے کی ادویات تیار کرنے کے الزام میں ملزم شیخ ارشد کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد گلشن راوی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیاہے ،چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں نشے کی ادویات تیار کرکے مختلف میڈیکل سٹورو ں پر سپلائی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم شیخ ارشد نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس پر عدالت نے گلشن راوی پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا۔ ریکارڈ آنے پرعدالت میں سرکاری وکیل نے ملزم پر نشے کی ادویات سپلائی کرنے کے ثبوت پیش کیے جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کردی۔ گلشن راوی پولیس نے ملزم کو جیل بھجوا دیاہے۔