رخسانہ ناز کا شوبزکو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا فیصلہ

رخسانہ ناز کا شوبزکو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف مصنفہ رخسانہ ناز نے دماغی حالت کی بناء پر شوبزکو ہمیشہ کے لیئے خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل رخسانہ ناز کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں کافی چوٹیں آئی تھیں جس پر ڈاکٹرز نے انہیں ایک لمبے عرصے تک بیڈ ریسٹ کا کہاتھا مسلسل علاج کے باوجود بھی ان کی حالت بہترنہیں ہو پارہی تھی ان کے دماغ پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ کسی کو پہچان بھی نہیں پارہی ہیں اور نہ ہی کچھ لکھنے کی پوزیشن میں ہیں اس لیئے انہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لیئے چھوڑنے کا عندیہ دے دیاہے ۔
۔انہیں فلم انڈسٹری میں بطور مصنفہ متعارف کروانے کا سہرا ہدائتکار نوید رضا کے سرتھا جنہوں نے رخسانہ ناز سے مختلف فلموں کی کہانیاں لکھوائی تھیں نوید رضا کا کہنا ہے کہ رخسانہ ناز کے شوبز چھوڑنے سے فلم انڈسٹری ایک کہنہ مشق رائیٹر سے محروم ہوجائیگی ۔

مزید :

کلچر -