راحت فتح علی خان کا گانا ’’ دم گھٹتا ہے ‘‘کی ویڈیو ریلیز

راحت فتح علی خان کا گانا ’’ دم گھٹتا ہے ‘‘کی ویڈیو ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی سنسنی سے بھرپور نئی فلم درشیام کیلئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے دم گھٹتا ہے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے علا وہ تبو بھی اہم رول اداکر رہی ہیں جو کہ ایک خاتون پو لیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔شیکانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ملائم بلاک بسٹر فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی ایک ایسے عام آدمی اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جوقتل کے ایک پراسرار کیس میں بری طرح پھنس جاتی ہے ۔ ایکشن اور سسپنس سے بھر پور یہ فلم 31جولائی کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -