فرانس میں مسلح افراد کا ڈیپارٹمنٹل سٹور پر حملہ، متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا

فرانس میں مسلح افراد کا ڈیپارٹمنٹل سٹور پر حملہ، متعدد افراد کو یرغمال بنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(اے پی پی) فرانس میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیپارٹمنٹل سٹور پر حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت پیرس میں واقع ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم مسلح افراد کی جانب سے تاحال کسی مطالبے سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اندازہ ہے کہ مسلح افراد ڈاکہ کی غرض سے اسٹور میں داخل ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -