بھارت ،اڑیسہ میں جادو ٹونے کا شبہ، ایک ہی خاندان کے چھ ارکان قتل

بھارت ،اڑیسہ میں جادو ٹونے کا شبہ، ایک ہی خاندان کے چھ ارکان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست اڑیسہ کے قبائلی اکثریتی ضلع کیوجھر میں گاوں والوں نے جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں ایک ہی خاندان کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا ہے، دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تیز دھار ہتھیار سے تمام افراد کی گردنیں کاٹی گئی ہیں۔ زخمیوں کے بیان کی بنیاد پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اڑیسہ میں حال ہی میں ہوئے ایک سروے کے مطابق پچھلے پانچ سال میں ریاست میں جادو ٹونے کے الزام میں 274 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔ ماہرین کی رائے میں ایسے حملوں کے پیچھے توہم پرستی اور جہالت کار فرما ہے لیکن بعض اوقات بیواؤں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے بھی انھیں اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -