ترکی ہیلتھ ٹورزم کے شعبہ میں دنیا کے 10 ممالک کی فہرست میں شامل

ترکی ہیلتھ ٹورزم کے شعبہ میں دنیا کے 10 ممالک کی فہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے پی پی) ترکی ہیلتھ ٹورزم کے شعبہ میں دنیا کے سرفہرست 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی دنیا میں سب سے زیادہ سیاح آنے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر جبکہ ہیلتھ ٹورزم کے شعبہ میں دنیا کے 10 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث دنیا بھر سے علاج معالجہ کیلئے ترکی کے ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سورش زدہ اور جنگوں میں گھرے ہوئے ممالک سے علاج معالجہ کے لئے بڑی تعداد میں مریض ترکی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ 5 برسوں میں ان افراد کی تعداد میں 5گناہ اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اکثریت دماغی امراض کے علاج معالجہ کی خاطر ترکی کا رخ کرتے ہیں جبکہ بیشتر افراد آنکھوں کے آپریشن اور دانت لگوانے کی خدمات ترکی کے ڈاکٹروں سے حاصل کرتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -