جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کو رہا کردیا

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے شمالی کوریا کے دو ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 4جولائی کو 5ماہی گیر غلطی سے سرحد پار کرکے جنوبی کوریا آپہنچے تھے جن کو حکام نے گرفتار کرلیا تھا تاہم ابھی ان 5 میں سے دو ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کورین حکام سے باقی ماہی گیروں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -