مقبوضہ کشمیر : فوجی وردی میں ملبوس مسلح نوجوانوں کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی

مقبوضہ کشمیر : فوجی وردی میں ملبوس مسلح نوجوانوں کی ویڈیو نے سنسنی پھیلا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح نوجوانوں کی ایک ویڈیو سے سنسنی پھیل گئی ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی پونے دو منٹ کی اس ویڈیو میں جدید ہتھیاروں سے لیس 11 مسلح کشمیری نوجوان موجود ہیں، جو فوجی سلیقے سے وردیاں پہنے ہیں اور ایک دوسرے سے کشمیری میں باتیں کر رہے ہیں۔ان کی گفتگو قابل سماعت تو ہے لیکن جملے واضح نہیں ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر پولیس کا ’سائبر سیل‘ اس ویڈیو کا جائزہ لے رہا ہے۔ چند روز قبل ان ہی نوجوانوں کی ایک گروپ فوٹو بھی فیس بک اور ٹوئٹر پر شائع کی گئی تھی۔مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس قسم کی ذاتی تشہیر ماضی میں صرف 1990 میں کی گئی تھی جب کشمیر پر مسلح گروپوں کا غلبہ تھا۔تازہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوانوں میں سے بعض نے جدیدگھڑیاں پہنی ہوئی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں سمارٹ فون بھی ہیں تاہم ان کا اسلحہ پرانا معلوم ہوتا ہے۔حالانکہ پولیس اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہہ رہی تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سبھی نوجوان حالیہ برسوں کے دوران مسلح گروپ حزب المجاہدین میں شامل ہوئے ہیں۔ 2010 میں جب کشمیریوں نے سڑکوں پر جلوس نکالے تو وہ مسلح مزاحمت سے غیر مسلح مزاحمت اپنانے کا اعلان تھا۔ لیکن ملا کیا؟ 120 لاشیں۔ جب بھارت پرامن ذرائع سے سیاسی خواہشات کے اظہار کا راستہ بند کرے گا، ظاہر ہے لوگ متبادل راستے تلاش کریں گے ۔

مزید :

عالمی منظر -