عید قریب آتے ہی رمضان بازاروں میں بے پناہ رش،سٹال ہولڈرز کی چاندی

عید قریب آتے ہی رمضان بازاروں میں بے پناہ رش،سٹال ہولڈرز کی چاندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقائع نگار)ضلعی حکو مت کے زیر اہتمام شہر میں لگائے جانے والے مجمو عی رمضان بازاروں میں گزشتہ روز شہریو ں کی بڑی تعداد نے رخ کیا اور خریداری رجحان میں اضافہ رہا جس کی وجہ عید الفطر میں دو روز باقی رہ جانے کے باعث شہریوں نے ضرورت سے زائد اشیاء خرید نا شروع کر دی ہیں تاہم سٹال ہو لڈرز بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری نرخوں کی بجائے اپنے مقرر کر دہ نرخوں پر سبزیاں و پھل فروخت کرتے چاندی بناتے رہے جبکہ انتظامی اہلکار رمضان بازاروں میں لگائے گئے چینی کے سٹالوں پر اپنی تو جہ مر کو ز کرتے ہوئے اتوار بازار نظام میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر تے رہے اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار سٹال ہولڈروں کو نر خ نامے جاری کر نے کے بعد محکمہ زراعت کے سٹال پر ڈیو ٹی سر انجام دیتے رہے ۔شہریو ں نے ضلعی حکو مت سے اپیل کی ہے کہ رمضان بازار دیکھنے کو تو خوبصورت تاہم صارفین ریلیف سے محروم ہیں’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے صارفین نبیلہ سحر، اور زاہدہ گل نے کہا کہ مہنگائی نے غریب کو چھو ٹی چھو ٹی خو شیوں سے محروم کر دیا ہے یہاں پر مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر سبزیاں وپھل سستی جبکہ دیگر سٹالوں پر مہنگی ہیں جس کی سمجھ نہیں آرہی انھو ں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث سستے رمضان بازار بھی مہنگے بازاروں کا روپ دھار چکے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ اگر انتظامیہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے تو صار فین ریلیف سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔مسز ندیم اور محمد اجمل نے کہا کہ رمضان بازاروں کا عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملا جہاں پر کئی ایک سبزیاں نہیں جبکہ قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے برابر ہیں انھوں نے کہا کہ اشیاء کی کو الٹی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔رو بینہ اور سکینہ نے کہا کہ ضرورت زندگی کی اشیاء کی قلت ہو نے سے دکانداروں نے قیمتو ں میں از خو د اضا فہ کر دیا ہے۔مسز ظفر اقبال،مسز شبیر اور اکمل ، حمزہ ، مسز علی اور مسز طاہر نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے چینی کا سٹال تو لگایا گیا ہے تاہم یہاں پر دو کلو چینی سے زائد چینی نہیں ملتی حکو مت کو چاہیے کہ جتنی صارف ڈیمانڈ کر ے اتنی چینی فراہم کی جائے