پودینہ کولیسٹرول کم کرکے ہڈیاں مضبوط کرتا ہے،طبی ماہرین

پودینہ کولیسٹرول کم کرکے ہڈیاں مضبوط کرتا ہے،طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)ادارہ فروخ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عبدالواحد، حکیم سید عارف رحیم، حکیم غلام عباس، حکیم غلام مصطفی، حکیم کاشف رضا، حکیم کلیم اللہ ملک اور اے ون لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو ابرار احمد کا کہنا ہے کہ پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کر تا ہے۔ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے تاہم اس میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہد کے ساتھ اسی مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں میں آفاقہ ہو تا ہے۔کھانسی اور زکام کی صورت میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کا ساتھ اُبال کر استعمال کرنے سے آرام ہوتا ہے۔