شنگھائی تنظیم کا رکن بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے،احد شیخ

شنگھائی تنظیم کا رکن بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے،احد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار) مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ شنگھائی تنظیم کا رکن بننا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں سے چین اور روس بھی یکجا ہوئے ہیں ملک میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع مزید بڑھیں گے قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی جیسی لعنت سے تنگ آچکی ہے مگر اب ملکی حالات گزشتہ سالوں کی نسبت پہلے سے قدر بہتر ہوچکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا غیر ملکی کمپنیاں بلاخوف پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ان کمپنیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تنظیم رکن ممالک کو تنازعات سے دور رکھے گی اور ان ممالک کی خوشحالی اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھی اہم پیش رفت ہے دونوں ممالک کو مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے اور تجارت کے فروغ پر زور دینا چاہیے ۔