رمضان بازاروں میں معیار ی و سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،مجتبیٰ شجاع

رمضان بازاروں میں معیار ی و سستی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،مجتبیٰ شجاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبر نگار )وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں معیاری و سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں اور خریداری کا رش اس کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء ودیگر سرکاری حکا م رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی پھل ، سبزیوں و دیگر اشیائے خوردونوش کی مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہمی کو یقینی بنا یا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت کالونی اور ندیم شہید روڈ کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ٹاؤن انتظامیہ کے حکام بھی ہمراہ تھے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ غیر معیاری یا مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلافکارروائی کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو معیاری اشیاء سستے داموں دستیاب ہو سکے۔انہوں نے اس موقع پر خریداروں سے اشیاء کی کوالٹی ،قیمت اور رسد کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی کوالٹی اور ان کی رسد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور غیر معیاری اشیاء بیچنے والوں کے خلافسخت کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے خصوص سٹال بھی رمضان بازاروں میں لگائے گئے ہیں اور اعلی کوالٹی کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں۔