حکومتی نااہلی کی وجہ سے بیروزگاری پنجے گاڑچکی ہے،عابد حسین صدیقی

حکومتی نااہلی کی وجہ سے بیروزگاری پنجے گاڑچکی ہے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کا فقدان ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی مالیاتی پالیسیوں کے خلاف تاجر طبقہ سراپا احتجاج ہے کاروبار پہلے ہے تباہی کے دھانے پر ہے مزید ودہولڈنگ ٹیکس سے کاروباری سرگرمیاں محدود ہو کر رہ جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نااہل وزیر خزانہ کے ذریعے اپنی کارکردگی کو مزید مشکوک بنا رہی ہے۔