جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا سورج جلد غروب ہو گا،فرخ مون

جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا سورج جلد غروب ہو گا،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والی کرپٹ حکومت کا سورج جلدہی اب غروب ہونے والا ہے بینکوں سے قرض لیکرمعاف کرانے والے کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے بعد ہی ملک ترقی اورعوام خوشحال ہوں گے اور اسپیکرایازصادق صاحب کومشورہ ہے کہ وہ نیب کے چیئرمین پراپنا روزانہ غصہ نکالنے کے بجائے اپنی لیڈرشپ سے پوچھیں کہ انہوں نے اتنے قرض معاف کیوں کرائے اوراتنا بینک بیلنس ان کے پاس کہاں سے آیا ؟ جس وجہ سے نیب کی لسٹ میں ان کا نام آیا ہے ۔



انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان واحد لیڈر ہیں جن پرآج تک ایک روپے کی کرپشن یا قرض معاف کرانے کا ایک بھی الزام آج تک نہیں لگ سکا کیونکہ وہ دوسری پارٹیوں کے سربراہوں کی طرح مال بنانے نہیں بلکہ پاکستان کی غریب عوام کو جاگیرداراوربادشاہت سے نجات کیلئے میدان میں آئے ہیں۔