ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ کے سینئر کوچ محمد الیاس بٹ نے کہا ہے کہ ستمبر میں تھائی لنیڈ میں منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی ۔منگل کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 جولائی کو نیپال میں منعقد ہونے والی 45ویں ایشین سینئر مین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اپریل 2015 کو نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔
اور اب یہ چیمپئن شپ رواں سال 3 ستمبر سے تھائی لنیڈ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور شرکت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں عید کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے محمد الیاس بٹ نے کہا کہ 45ویں ایشین مین ویٹ لفٹننگ چیمپئن شپ میں ایشیا کی تقریباً تیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھرپور حصہ لے گی اور اس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں قومی ویٹ لفنٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔