سری لنکا کیخلاف دوسراون ڈے،قومی ٹیم کی پالی کیلے میں بھرپورپریکٹس

سری لنکا کیخلاف دوسراون ڈے،قومی ٹیم کی پالی کیلے میں بھرپورپریکٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پالی کیلے(آئی این پی) سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے کی تیاری کیلئے قومی شاہینوں نے پالی کیلے میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاک سری لنکا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے،گرین شرٹس لنکن ٹائیگرزکو پچھاڑنے کی تیاری میں مصرو ف، گرین شرٹس نے پالی کیلے میں دوسرے ون ڈے کیلئے جم کرتیاری کی، کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باو?لنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں، کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اوروہ دوسرا میچ جیت کرسیریزمیں برتری کومزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں۔
، پاکستان کوچیمپپئینزٹرافی تک رسائی کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریزمیں لازمی فتح درکارہے۔ پاک سری لنکا سیریزکا دوسرا ون ڈے پالی کیلے میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کوپانچ میچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، پاکستان نے میزبان ٹیم کیخلاف افتتاحی میچ چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔