حکومت نے سستی اشیاء فراہم کر کے اپنا فرض ادا کیا،نعیم اللہ گل

حکومت نے سستی اشیاء فراہم کر کے اپنا فرض ادا کیا،نعیم اللہ گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بناکر حکومت نے اپنا فرض اداکیا ہے ۔حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں اشیاء صرف کی سستی قیمت پر فراہمی یقینی بنائی اور عوام کو ریلیف فراہم کیاخدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اور اسی طرح عوام کو سستی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں52 روپے کے امدادی نرخ پر 636249کلوگرام چینی فراہم کی گئی۔ 310 روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹے کے 116279 تھیلے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 330 روپے کے امدادی نرخ پر 10کلو آٹے کے 870 اور 660 روپے کے امدادی نرخ پر 20کلوگرام آٹا کے 3298 بیگ فراہم کئے گئے۔ رمضان بازاروں میں 236 روپے امدادی نرخ پر 154558 کلوگرام چکن فراہم کیا گیا۔ صوبہ بھر کے 1813مدنی دسترخوان پر حکومت اور مخیرافراد کے اشتراک سے 161691 مردوخواتین نے روزہ افطار کیا۔