ٹرینٹ جونسٹن نیوساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

ٹرینٹ جونسٹن نیوساؤتھ ویلز کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن( نیٹ نیوز) آئرلینڈ ٹیم کے سابق کپتان ٹرینٹ جونسٹن آسٹریلین ڈومیسٹک ٹیم نیوساؤتھ ویلز کے نئے کوچ مقرر ہو گئے۔ جونسٹن نے گزشتہ برس سمتبر میں بطور اسسٹنٹ کوچ ساؤتھ ویلز کو جوائن کیا تھا اور ٹریور بیلس کے عہدہ چھوڑنے کے بعد انہیں کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ بیلس انگلش ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ جونسٹن کا شمار آئرلینڈ کے نامور قائدین میں ہوتا ہے، انہی کی زیر قیادت آئرش ٹیم نے 2007ء میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور 2011ء میں انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ نیوساؤتھ ویلز کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو جونز نے اپنے بیان میں کہا کہ جونسٹن بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔