روس: فٹبال سٹیڈیم میں تیراکی کے مقابلوں کیلئے دو سوئمنگ پول کی تعمیر شروع

روس: فٹبال سٹیڈیم میں تیراکی کے مقابلوں کیلئے دو سوئمنگ پول کی تعمیر شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(آن لائن)روس میں ایک فٹبال سٹیڈیم کی پچ پر تیراکی کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے دو سوئمنگ پول تعمیر کیے جا رہے ہیں۔کازان ایرینا نامی سٹیڈیم میں روسی فٹبال کی پریمیئر لیگ کے میچ منعقد ہوتے ہیں لیکن اس موسمِ گرما میں یہ دو ہفتے تک ورلڈ ایکویکٹس چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا۔روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اس مقصد کے لیے میدان میں 50 میٹر طویل دو تیراکی کے دو تالاب، ایک عارضی چھت اور 11 ہزار شائقین کے بیٹھنے کے لیے پلیٹ فارم تعمیر کیے جا رہے ہیں۔کازان میں پہلے ہی ایکویٹک پیلس نامی ایک سوئمنگ ایرینا موجود ہے جسے سنہ 2013 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن عالمی مقابلوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فٹبال سٹیڈیم کے استعمال کے زیادہ فوائد ہیں۔انٹرنیشنل سوئمنگ فیڈریشن کے رانکو تیپاویوک نے کہا ہے کہ ’ہم یہاں زیادہ شائقین کو لا سکتے ہیں۔ یہاں سہولیات بہتر ہیں اور ہم سٹیڈیم کے سکائی باکس اور وی آئی پی ایریا کو استعمال کر سکتے ہیں۔

۔‘انھوں نے تاس سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ ایک نئے سوئمنگ ایرینا کی تعمیر کے مقابلے میں زیادہ کفایت شعاری کا فیصلہ ہے۔کازان ایرینا کے نائب چیف ایگزیکیٹو افسر وادمس آندریوز اس فیصلے سے خوش دکھائی نہیں دیتے۔انھوں نے کہا کہ جہاں فٹبال کے میدان کے گرد ایتھلیٹکس ٹریک بنانا اب عام ہو چکا ہے، یہ سوئمنگ پول کی تعمیر الگ ہی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ’میں نے لندن میں ویمبلی اور ایمیریٹس سٹیڈیم کے منتظمین سے بات کی جو اپنے ہاں کنسرٹس اور دیگر تقریبات منعقد کرواتے رہے ہیں لیکن انھوں نے بھی کبھی سٹیڈیم میں دو سوئمنگ پول بنانے کے بارے میں نہیں سوچا۔