رمضان المبارک کے روزے کامیابی کا راز ہیں ‘ معین علی

رمضان المبارک کے روزے کامیابی کا راز ہیں ‘ معین علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی) انگلش آل راؤنڈر اور آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے معین علی نے رمضان المبارک کے روزوں کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیا ہے۔ معین علی ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اور برطانیہ میں گرم موسم کے باوجود نہ صرف انہوں نے روزے رکھ کر ٹریننگ بلکہ میچ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کھانے پینے سے میری کارکردگی اور کھیل پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ میری کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے۔ ووسسٹرشائر کے اسٹار نے کہا کہ اگر میں کچھ نہ کروں تو سست پڑ جاتا ہوں لیکن اگر میں گراؤنڈ میں موجود ہو کر کھیل رہا ہوں تو یہ زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا۔ 'یہ خود پر قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس سے زندگی منظم ہو جاتی ہے، جسم کے اعضا پر دباؤ کم ہو جاتا ہے اور کچھ ہی دنوں میں آپ بہت اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں'۔ اس موقع پر معین نے برطانوی عوام میں مسلمانوں کے حوالے سے عالم طور پر پائے جانے والے غلط تاثر کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے اس میں مثبت تبدیلی کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے لیے میرا ایمان ہی سب کچھ ہے' لیکن اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ ماضی میں مسلمان برادری کے کچھ افراد کے غلط کاموں کی وجہ سے ہم لوگ بدنام ہوئے۔