مالی سال 15-2014میں ساڑھے 18ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

مالی سال 15-2014میں ساڑھے 18ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اکنامک رپورٹر) گزشتہ مالی سال ترسیلات زرمیں ساڑھے سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اٹھارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھیجی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اٹھارہ ارب پینتالیس کروڑ ڈالروطن ارسال کیے ،جبکہ سال دو ہزار تیرہ چودہ میں پندرہ ارب تیراسی کروڑ ڈالر کی ترسیل رہی جسکے باعث گذشتہ مالی سال ترسیلات زرمیں ساڑھے سولہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جون دو ہزارپندرہ میں ایک ارب اسی کروڑ ڈالر وطن بھجیے گئے جو ترسیلات زر مئی کے مقابلے ساڑھے نو فیصدجبکہ جون دو ہزار تیرہ چودہ کے مقابلے میں ساڑھے اکیس فیصد زیادہ ہے ،گذشتہ مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب سے ترپن کروڑ ڈالر،متحدہ عرب امارات سے بیالیس کروڑ ڈالر ، امریکا سے پچیس کروڑ ڈالر ،برطانیہ سے چوبیس کروڑ ڈالرکی رقوم وطن ارسال کیں گئیں۔

مزید :

کامرس -