مویشیوں/مرغیوں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیسری حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کاآغاز 16جون سے کردیا گیا

مویشیوں/مرغیوں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیسری حفاظتی ٹیکہ جات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے مویشیوں/ مرغیوں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تیسری حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کاآغاز 16جون سے کردیا گیاہے۔ اس مہم کے ابتدائی مرحلہ میں صوبہ کے 24 اضلاع نارووال، منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، ویہاڑی، قصور،جھنگ، حافظ آباد، گجرات ، سرگودھا،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، خوشاب،اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان،خانیوال، ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں اب تک 82 لاکھ99ہزار642جانوروں کو گل گھوٹو، 43 لاکھ 60 ہزار648بھیڑبکریوں میں انتڑیوں کازہر جبکہ 1 کروڑ 99لاکھ 9ہزار 58مرغیوں میں رانی کھیت کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں.

اوراس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے خون،گوبراوردودھ کے نمونہ جات بھی حاصل کئے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں بیماری کی تشخیص کرکے اسکاعلاج معالجہ کیاجاسکے۔ اس سلسلے میں 73ہزار368خون کے نمونہ جات حاصل کئے گئے جن سے خون کی بیماریوں کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے،13ہزار675جانوروں کے خون سے سیرم حاصل کرکے بروسیلا، گدھے گھوڑے کے اندرونی کرموں کی جانچ پڑتال کے لیے 1لاکھ6ہزار898اورجانوروں میں ہوانے کے سوزش کی بیماری کی روک تھام کے لیے 2ہزار867دودھ کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے ۔ چوہدری محمد ارشد جٹ نے بتایاکہ مون سون کی بارشوں اورممکنہ سیلاب کو مدنظررکھتے ہوئے تیسری حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کاآغاز ممکنہ سیلاب زدگان اضلاع سے کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کو مزید بہتربنانے کے لیے متعلقہ صوبائی اورقومی اسمبلی کے ممبران، نمبردارصاحبان اورعمائدین محکمہ لائیوسٹاک کابھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی شکایت کے ازالے کے لیے مویشی پال حضرات متعلقہ نمبردار، ایم پی اے، ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسریامحکمہ لائیوسٹاک کی ہیلپ لائن نمبر08000-9211پررابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -