لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای25انڈیکس 48.84 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6247.12 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر76کمپنیو ں کے حصص میں کاروبار ہوا۔ 21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،7کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ48کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل 9 لاکھ60 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں دیوان سلمان فائبرلمیٹڈ کے 2لاکھ52 ہزار حصص ۔سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈکے1لاکھ44 ہزارحصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے1 لاکھ 14 ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت3.05روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت8.83روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -