نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کے لیے خلیجی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،خواجہ شاہ زیب

نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کے لیے خلیجی سرمایہ کاری خوش آئند ہے،خواجہ شاہ زیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب وائس چیئرمین پیاف نے اسلامی ترقیاتی بنک اور سعودی فنڈ کے وفود کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں نیلم جہلم ہائیڈرو منصوبے کیلئے 43کروڑ ڈالر کے قرضہ کی بحالی اور منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے فنڈنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈل منصوبے توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ فنڈنگ کے بعد نیلم ہائیڈ ل منصوبہ 2016میں مکمل ہوجائے گا جس سے سستی بجلی کے حصول کے ساتھ ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی ترین بجلی کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہائیڈل منصوبوں میں کالا باغ ڈیم منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت نیلم جہلم منصوبے کے ساتھ کالا باغ ڈیم منصوبہ بھی شروع کرے کیونکہ کالا باغ ڈیم تعمیر نہ ہونے سے اب تک ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے اس لیے اس منصوبہ کو فی الفور شروع کیا جائے تاکہ توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد مل سکے۔

مزید :

کامرس -