بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 7سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر د ی ۔ مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے محمد ہارون کی درخواست پر سماعت شروع کی توملزم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ غالب مارکیٹ میں 2 جنوری 2015کو کم سن بچی سے بداخلاقی کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میڈیکل رپورٹ اور گواہان کے بیانات کے مطابق ملزم نے کم سن بچی کو بداخلاقی کانشانہ بنایا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ہارون کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔
ضمانت خارج

مزید :

صفحہ آخر -