سابق صدرکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست کی سماعت 28جولائی تک ملتوی

سابق صدرکے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست کی سماعت 28جولائی تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی۔مسٹرجسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے آفتاب ورک کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا،آصف علی زرداری کا فوج کے خلاف بیان بغاوت کے مترادف ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے وکلا کی مزید مہلت کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی ۔
بغاوت

مزید :

صفحہ آخر -