ماڈل عبیرہ قتل کیس، شریک ملزمان ماڈل عظمی اورحکیم ذیشان کی ضمانتیں مسترد

ماڈل عبیرہ قتل کیس، شریک ملزمان ماڈل عظمی اورحکیم ذیشان کی ضمانتیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ نے ماڈل عبیرہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ماڈل عظمی راؤ عرف طوبی اور شریک ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں۔مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم نے ملزمان کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا عبیرہ قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی پولیس کے پاس اس کے خلاف کوئی ثبوت ہے ۔سرکاری وکیل نے دلائل دئیے کہ طوبی ماڈل عبیرہ قتل کیس ملوث ہے او ر اس کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت ٹھوس شواہد موجود ہیں ،عدالت درخواست مسترد کرے جس کے بعدعدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔
ضمانتیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -