حکومت نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں 3 نئے ڈائریکٹرز کاتقررکر دیا

حکومت نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں 3 نئے ڈائریکٹرز کاتقررکر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پاکستان نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں مشتاق احمدکیفی سمیت 3 نئے ڈائریکٹرز کی تعیناتی کر دی۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے سینئر ترین کنٹرولر مشتاق احمدکیفی کو ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز ‘ محمود الحسن کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور مہر ممتاز کو وزیر اعظم کی منظوری سے ڈائریکٹر فنانس تعینات کیاگیا ہے۔ ترقی پانے والے تینوں ڈائریکٹرز صاحبان متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کے افسران اور ملازمین نے ان کی تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہا رکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کارپوریشن کے پیشہ وارانہ معیارات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -