فقہ جعفریہ کے کارکن تنزیل حیدر پر قاتلانہ حملہ،محفوظ رہے

فقہ جعفریہ کے کارکن تنزیل حیدر پر قاتلانہ حملہ،محفوظ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ )فقہ جعفریہ کے ممتاز کارکن و سماجی رہنما تنزیل حیدر کی گاڑی پر دونامعلو م موٹر سائیکل سوار دہشتگر دوں کی اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی کا فرنٹ اور ونڈ سکرین تباہ ہو گئی تاہم تنزیل حیدر محفوظ رہے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تنزیل حیدراپنے گھر واقع B-1 بلاک ٹاؤن شپ سے اپنے آ فس جانے کیلئے بسواری کارجا رہے تھے جب فیصل آ ر او پہنچے تو ہنڈا موٹر سائیکل 125 بلا نمبری پر سوار دو نامعلوم مسلح دہشتگر دوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے انکی گاڑی بے قابو ہو کر لڑ کھڑا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے گاڑی کی دائیں سائیڈ بُری طرح تباہ ہو گئی فرنٹ سکرین بھی ٹوٹ گئی جسکے نتیجہ میں انکے جسم کے مختلف حصوں پر چو ٹیں آ ئیں تاہم وہ بچ گئے ۔پولیس تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور نے وقو عہ کی بابت چوہدری تنزیل حیدر کی تحریری درخواست پر میڈیکو لیگل حا صل کر کے مقدمہ نمبر619/15 بجرم 324,506-337/H2,427PPC کے تحت نامعلوم حملہ آ وروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی چوہدری تنزیل حیدر نے ایف آ ئی آ ر میں بتایا ہے کہ انہیں دو موبائل نمبر وں سے کئی دنوں سے اغواء کر کے جان سے مار دینے کی مسلسل دھمکی آ میز کالیں مو صول ہو رہی تھیں۔انہوں نے آ ئی جی پولیس پنجاب ،سی سی پی او لاہور ،وزیرا علیٰ پنجاب ،صو بائی وزیر داخلہ و قانون پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کر نے والے نامعلوم دہشت گر دوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -