ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کو ریسکیو تربیت دے رہے ہیں،حافظ خالد

ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کو ریسکیو تربیت دے رہے ہیں،حافظ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ حادثات کے دوران ہنگامی امداد کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد رضاکاروں کو ریسکیو کی تربیت دے رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر ضلع میں ایمبولینسوں اورواٹر ریسکیوکانیٹ ورک قائم کر رہے ہیں۔بلوچستان و تھر سندھ کے وہ علاقے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ہیں ان علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جارہی ہے۔ملک بھر میں 168میڈیکل سنٹر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے لاہور کے سرحدی علاقے کے قریب ڈوگرائیں کلاں مین برکی روڈ پر ایمبولینس سروس اور بوتھ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے رہنما حافظ اشفاق سندھو، چوہدری اشتیاق احمد ، شفاقت امین سندھو حاجی جاوید گجر، محمد نوید سندھواور دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ خالد ولید نے کہا کہ وہ دوردرازکے علاقے جو حکومت کی توجہ سے محروم ہیں جماعۃالدعوۃ وہاں ریلیف سرگرمیوں کاجال بچھارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -