گجرات،آگ جلا کر چِلّہ کاٹتے ایک نوجوان جھلس کر ہلاک،دوسرا زخمی

گجرات،آگ جلا کر چِلّہ کاٹتے ایک نوجوان جھلس کر ہلاک،دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ) جعلی پیر نے ایک اور گھرانہ تباہ کر دیا جادو ٹونہ کرتے ہوئے نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا،کنجاہ کے نواحی گاؤں چک گل میں پراسرار طور پر آتشزدگی کا شکار ہونیوالے دو افراد میں سے ایک دم توڑ گیا دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے معلوم ہوا ہے کہ چک گل کے ویران علاقے میں منیر احمد وغیر ہ عامل کے کہنے پر آگ جلاکر چلا کاٹ رہے تھے کہ کپڑوں کو آگ لگ گئی جس سے وہ بری طرح جھلس گئے انکی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ بھی اکٹھے ہو گئے منیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے یہ امرقابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل دارہ گلاب شاہ قبرستان سے عامل کے کہنے پر مردے کا سر قلم کے کر لے جاتا ہوا ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر مزید افراد بھی گرفت میں آ ئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے دوسری طرف عاملوں ‘ جعلی نجومیوں کے کہنے پرقبروں سے مردے نکلانے اور ان کے اعضا کاٹنے کے واقعات نے ہلچل برپا کر دی ہے گجرات کے تمام قبرستانوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے گارڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا خفیہ ایجنسیاں بھی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -