کراچی: کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کا کمانڈر عقل نواب گرفتار

کراچی: کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کا کمانڈر عقل نواب گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے کمانڈر عقل نواب کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد وہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں روپوشی کاٹ رہا تھا ۔ گرفتار دہشت گرد شموزئی پولیس اسٹیشن اور ملاکنڈ یونیورسٹی پر بم دھماکوں میں ملوث ہے ۔ عقل نواب نے جدید اسلحہ چلانے اور بم تیار کرنے کی تربیت بھی لے رکھی ہے ۔ دہشت گرد کے گروپ میں مزید چھ افراد شامل ہیں ۔ انچارج کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے دہشت گرد کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم عقل نواب کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -