جامکے چٹھہ،جعلی فوڈ انسپکٹر نقد جرمانہ وصول کرتے گرفتار،مقدمہ درج

جامکے چٹھہ،جعلی فوڈ انسپکٹر نقد جرمانہ وصول کرتے گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)دکانداروں کو جعلی فوڈ انسپکٹر بن کرنقد جرمانے وصول کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدنگرچٹھہ کا علاقہ ورپال چٹھہ کا رہائشی ملک قدیر جوکہ جعلی فوڈ انسپکٹر بن کر احمدنگرچٹھہ ،ساروکی ،کلاسکے سے فروٹ شاپ پر کافی عرصہ سے نقد جرمانے وصول کررہا تھا جسے شک ہونے پر دکاند ار رانا رفاقت نے پولیس کو فون کردیا پولیس کے پہنچنے پر وہ کئی اور دکانوں سے نقد جرمانے وصول کرچکا تھا ملزم کوگرفتار کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ایس ایچ اوملک مظہرحسین کھوکھر نے میڈیا کو بتایاکہ یہ جعلی فوڈ انسپکٹر بن کر کئی عرصہ سے دکانداروں سے نقدجرمانے وصول کررہا تھا آج جب موقع سے رنگے ہاتھوں پکڑ ا تو دکاندار وں کو یقین نہیں آرہا تھاکہ یہ جعلی فوڈانسپکٹر ہے دکان دار کہنے لگے کہ یہ جائز جرمانہ لے رہے ہیں انہیں لینے دیں انہیں یقین دلایا کہ یہ جعلی فوڈ انسپکٹر ہے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے فیصلہ میرٹ پر ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -