شیخوپورہ، پیپلزپارٹی کے30سابق ناظمین اور کونسلرز پی ٹی آئی میں شامل

شیخوپورہ، پیپلزپارٹی کے30سابق ناظمین اور کونسلرز پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈررانا عباس علی خان سمیت پیپلزپارٹی کے 30 عہدیداروں سابق ناظمین اور کونسلرز نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ شیخوپورہ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہو لڈررانا عباس علی خان ‘ پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر شر قپور رانا ریاست علی خان ‘پیپلزپارٹی کے سابق ناظمین چوہدری صابر حسین بھٹی ‘سعید شاہ ‘محمد یعقوب بٹ ‘منیر ڈوگر ‘حافظ عثمان ‘سابق کونسلرز واصف شاہ ‘وقار شاہ ‘عاطف کمبوہ عبد الولی خان ‘انجمن تاجران فاروق آباد کے چےئر مین احمد مقبول خان سمیت30لوگوں نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ضلعی آرگنائزر تحر یک انصاف کنور عمران سعید اور ڈپٹی آرگنائزر شفقت علی کجربھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کر پشن اور لوٹ مار نے اپنے ہی کارکنوں کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اورتحریک انصاف پاکستانی عوام کے سامنے اس وقت امیدکی آخری کرن ہے یہی وجہ ہے کہ آج سیاسی لوگ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں ۔
شیخوپورہ

مزید :

صفحہ آخر -