متنازع تقریر ،تحریک انصاف کا الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

متنازع تقریر ،تحریک انصاف کا الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے افواج پاکستان اور رینجرز کے خلاف متنازعہ اور اشتعال انگیز تقریر کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے صحافیوں کو بتایا کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست درخشاں تھانے میں آج (بدھ) جمع کرائی جائے گی۔ یہ مقدمہ میری اور علی زیدی کی مدعیت میں درج کرایا جائے گا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں آج (بدھ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائے گی۔
تحریک انصاف

مزید :

صفحہ آخر -